پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار سویڈن کی لڑکی سوات پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار سویڈن کی لڑکی سوات پہنچ گئی
کیپشن: A Swedish girl caught in love with a Pakistani youth reached Swat

ایک نیوز: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار سویڈن کی لڑکی پاکستان کے شہر سوات پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سویڈن کی لڑکی محبت میں مبتلا ہوکر سوات کی تحصیل چارباغ الہٰ آباد پہنچی ہے۔ خاتون کی شناخت 44 سالہ تنیارت ینتاست کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ 

لڑکے کی شناخت 23 سالہ احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ سویڈن سے آئی لڑکی اور سوات کے لڑکے کا نکاح ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے دستاویزات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔