بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹریزبند ہوچکی ہیں،افتخاراحمد شیخ

بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹریزبند ہوچکی ہیں،افتخاراحمد شیخ
کیپشن: Industries have been closed due to high cost of electricity, Iftikhar Ahmad Sheikh

ایک نیوز :صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ کاکہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے 50فیصد انڈسٹریز بند ہو گئی،صنعت کار بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعت کار بہت پریشان ہیں۔

صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ کا کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔صوبائی وزیر بجلی سستی کرانے میں اپنا کردار اداکریں۔اگر بجلی کے نرخ کم نہ کیے گئے تو پھر انڈسٹری چلانا انتہائی مشکل ترین ہوگیا ہے ۔انڈسٹری چلے گی تو ریونیو بھی بڑھے گا ۔صنعتوں کو گیس بھی نہیں مل رہی ۔گیس نہ ہونے اور مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتی پیداوری لاگت بہت بڑھ گئی ہے۔