بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی،فیصلے کااحترام کرتے ہیں،ذکااشرف

بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی،فیصلے کااحترام کرتے ہیں،ذکااشرف
کیپشن: Babar Azam, a world class player, respects the decision, Zak Ashraf

 ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کاکہنا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں،فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کا بابراعظم کے کپتانی سے دستبرداری پرردعمل میں کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بابراعظم بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں۔بابراعظم پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔بابراعظم قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں پی سی بی کا مکمل تعاون حاصل رہے گا ۔بابراعظم نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔

ذکا اشرف کاکہنا تھاکہ بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی جاری رکھنے کا کہا گیا۔بابراعظم نے اہلخانہ سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا۔بورڈ بابراعظم کے فیصلے کااحترام کرتاہے۔