درہ آدم خیل، 2گروپوں میں جھگڑے سے 14 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل، 2گروپوں میں جھگڑے سے 14 افراد جاں بحق
کیپشن: Dara Adam Khel, 14 people died due to a fight between 2 groups

ایک نیوز:کوہاٹ میں دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے ٹرائبل ایریا درہ آدم خیل میں دو گروپوں کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ دو اقوام کے مابین کوئلے کی کان کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا۔ دونوں اقوام کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حالات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔