نیب کے متعدد ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرزکے تقرروتبادلے

نیب کے متعدد ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرزکے تقرروتبادلے
کیپشن: Appointment and transfer of several directors, additional directors of NAB

ایک نیوز :نیب کی جانب سے راولپنڈی،ملتان،خیبرپختونخوا،کراچی اور اسلام آباد میں متعددڈائریکٹرزاور ایڈیشنل ڈائریکٹرزکے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی سے ڈائریکٹر محمد رضوان خان کو نیب کراچی،ڈائریکٹر محمد عبیداللہ اعظم کو نیب سکھر ٹرانسفرکیاگیا۔نیب راولپنڈی سے ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر خان کو نیب خیبرپختونخوا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ محمد شعیب کو نیب ملتان ٹرانسفر کردیا گیا۔

نیب ملتان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ظاہر شاہ کو نیب راولپنڈی،نیب خیبرپختونخوا سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہارون رشید کو نیب راولپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا۔

نیب راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایرک پال کو نیب خیبرپختونخوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایرپ فلپ ونگسن کو نیب ملتان ٹرانسفر کردیا گیا۔

نیب راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد محمود کو نیب سکھر ،نیب ملتان سے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کو نیب راولپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا۔

نیب خیبرپختونخوا سے ڈپٹی ڈائریکٹر دیام بلوچ کو نیب راولپنڈی،نیب کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف منیر کو نیب راولپنڈی،نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار الحسن خان کو نیب راولپنڈی ٹرانسفرکیاگیا۔