اپوزیشن نے 7آرڈیننس مسترد کردیئے

یہ حکومت والےاپنےخوانچےبنارہےہیں،عمرایوب
کیپشن: These government people are creating their own agenda, Umar Ayub

ایک نیوز: قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل  کے رہنما عمر ایوب نے حکومت کے پیش کئے گئے7آرڈیننس مسترد کردیئے۔

سنی اتحاد کونسل کے راہنما عمر ایوب کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آرڈیننس کیا ہے یہ تو دیکھیں ،ہوسٹل سروسز سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا ہے۔مجھے بتادیں یہ ہے کیا، حلف دے کر بتائیں اس ایوان میں کتنے لوگوں نے اسے پڑھا ہے۔

عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ یہ حکومت والے اپنے خوانچے بنارہے ہیں۔نیشنل شپنگ کمپنی میں جو آرڈیننس پیش کیا جارہا ہے اس کو بتائیں کس کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔اس ایوان میں بیٹھے لوگوں میں سے بتائیں لوگوں نے اس کو پڑھا ہے۔