جونیئرہاکی ورلڈکپ:آسٹریلیانےپاکستان کوشکست دیدی

جونیئرہاکی ورلڈکپ:آسٹریلیانےپاکستان کوشکست دیدی
کیپشن: Junior Hockey World Cup: Australia defeated Pakistan

کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے5گول کےجواب میں آسٹریلیانے7گول کرکےفتح حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میچ میں کسی بھی موقع پر سبقت نہ لے سکی، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔
میچ کے تیسرے ہاف میں آسٹریلیا نے یکے بعد دیگرے چار گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو، مصطفیٰ عمر، ارباز احمد، احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلا جا رہا تھا۔
سیمی فائنل کے بعد پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم پانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی، پاکستان ساتویں آٹھویں پوزیشن کا میچ16 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔