ایران کے حملے نے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا،چودھری شجاعت

ایران کے حملے نے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا،چودھری شجاعت
کیپشن: ایران کے حملے نے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا،چودھری شجاعت

ایک نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے نے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ  ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لیے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کاروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے۔میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کاروائی کی حمایت کرتا ہوں۔ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے۔