رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا،ارکان کی ڈیسک بجا کر مبارکباد

 رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا،ارکان کی ڈیسک بجا کر مبارکباد
کیپشن: رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا،ارکان کی ڈیسک بجا کر مبارکباد

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجا کر مبارکباد دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو سے حلف لیا۔آصفہ بھٹو نے رول سائن کیا سپیکر کی حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ۔

آصفہ بھٹو کے حلف اٹھانے پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر مبارکباد دی ۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی ڈیسک بجائے گئے اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ۔ 

قبل از نومنتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ ایوان میں آئیں تو سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر مصطفی شاہ نے استقبال کیا ۔

آصفہ بھٹو نے ہال میں ارکان کےساتھ فوٹو سیشن کرایا ۔آصفہ بھٹو مہمانوں کی گیلری میں گئیں،فیملی ممبرز سے ملیں ۔صدرمملکت آصف زرداری بھی گیلری میں موجود تھے۔پی پی رکن سحرکامران نے آصفہ بھٹو کے امام ضامن باندھا۔

آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی،بختاور بھٹو، فریال تالپور ،سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے ۔