سوشل میڈیا پرقانون سازی کے حق میں ہوں،محسن نقوی 

 سوشل میڈیا پرقانون سازی کے حق میں ہوں،محسن نقوی 
کیپشن:  سوشل میڈیا پرقانون سازی کے حق میں ہوں،محسن نقوی 

ایک نیوز :وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ میں ذاتی طورپرسوشل میڈیا کیلئے قانون سازی کے حق میں ہوں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ صحافی بن کر کسی پر جھوٹا کیچڑ اچھالنا ثابت بھی نہ کرنا غلط بات ہے ۔ عامرتانباقتل کیس میں بھارت ملوث ہوسکتاہے،اس واقع کے علاوہ پہلے بھی دو تین واقع ہوئے ان میں انڈیا ملوث تھا ۔اس حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ اچھے دوست ہے ان کے بیان پر کوئی کمنٹ نہیں کرونگا ۔بہاولپور واقع پر پنجاب حکومت بہتر جواب دیں سکتے ہے ۔ 

محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ سیاسی بنیادوں پر چھاپا نہیں مارنا چاہے ،کوئی اچھا افسر اس کو لینا چاہیے تو اس کے لئے رول تبدیل ہو سکتے ہیں،اوور بلنگ کے معاملے پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے اس میں عوام کو ریلیف کا معاملہ ہے ۔کراچی میں سٹریٹ کرائم پر آئی جی سندھ سے رابطے میں ہیں ۔ٹی ٹی پی کے پیچھےجو ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہے۔ ہم افغانستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔