ڈیف ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم لاہورپہنچ گئی

ڈیف ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم لاہورپہنچ گئی
کیپشن: ڈیف ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم لاہورپہنچ گئی

ایک نیوز:  ڈیف ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 151رنز  بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

 ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا۔

یونٹ میں چھ ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی آفریقہ اور آسٹریلیا نے شرکت کی۔