لاہورمیں کشیدہ حالات کے سبب4 ٹیموں کے ٹریننگ سیشن منسوخ

لاہورمیں کشیدہ حالات کے سبب4 ٹیموں کے ٹریننگ سیشن منسوخ
کیپشن: Training session of 4 teams canceled due to tense situation in Lahore

ایک نیوز :    لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کےباعث حالات کشیدہ ہونے پر قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول چار ٹیموں کے ٹریننگ سیشن منسوخ کردیئے گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملطان سلطانز نے ٹریننگ کرنا تھی،جس کو کشیدہ حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اب کل سے پی ایس ایل پلے مرحلے کا آغاز ہوگا، پہلا پلے آف لاہور قلندرز اور ملطان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔