ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کے شیڈول کا اعلان 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023  شیڈول کا اعلان 
کیپشن: World Test Championship 2023-25 ​​Schedule Announced

ایک نیوز :ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023  کے شیڈول کا اعلان  کردیاگیا۔

ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے سیزن میں بھی پاکستان بھارت میچز نہیں رکھے گئے۔ایونٹ کے دوران پاکستان انگلینڈ سے 3، ویسٹ انڈیز سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔بنگلہ دیش سے 2، آسٹریلیا سے 3، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے دو دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔