نیوزی لینڈ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

نیوزی لینڈ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کی انگلینڈ میں سرجری ہو گی، سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیب شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیب کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کا انجرڈ ہونا ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے،مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے، وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔