آرمی چیف سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے، بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ

آرمی چیف سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے، بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے ہیں۔
کراچی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ اسی دوران سپہ سالار نے حالیہ بارشوں سے کراچی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کوسیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے مکمل تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے تمام تر کوششوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔