صوبائی وزیر احمد خان بھی عہدہ سے مستعفی

صوبائی وزیر احمد خان بھی عہدہ سے مستعفی

ایک نیوز نیوز: صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے بھی الیکشن کمپین میں حصہ لینے کیلئے وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ملک احمد خان آج شام سے صوبائی حلقہ 224 دنیاپور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار وڑائچ کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ ملک احمد خان آج زوار وڑائچ کے ہمراہ کارنر میٹنگز سے خطابات کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالرحمان کانجو کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان میرے ذاتی دوست ہیں۔ میں ان کی شفقت اور خلوص پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضع رہے کہ پہلے ایاز صادق، سلمان رفیق اور اویس لغاری بھی الیکشن کمپین میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔
سابق وزیر قانون ملک احمد خان آج دنیاپور میں چار مقامات پر خطاب اور انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے ۔ وہ چک نمبر 340 ڈبلیو بی میں ساڑھے چھ بجے زوار وڑائچ امیدوار ن لیگ کے ہمراہ ہونگے جبکہ چکنمبر 321 ڈبلیو بی میں ساڑھے سات بجے ن لیگ کا جلسہ ہوگا اسی طرح وہ چکنمبر 362 ڈبلیو بی میں رات 9 بجے بڑے انتخابی جلسے میں شامل ہونگے۔