ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا عندیہ

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا عندیہ

ایک نیوز نیوز: ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا عندیہ دےدیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی سے ہاتھ اس لیے ملایا تھا کہ وہ ہمارے مسائل حل کریں۔ اگر ہم پی ٹی آئی کو چھوڑ سکتے ہیں تو آپ کو بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ اگرہم پیپلزپارٹی کےساتھ نہیں توکیاچین اورروس سے معاہدےکرتے؟ پیپلز پارٹی کراچی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ آپ نے کہاتھا ہمیں 7ووٹ دیدیں ہم آپ کے مسائل حل کریں گے۔ آپ اسلام آباد میں میرے گھر آئے تھے اور تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اب سب وڈیرے بن گئےاور ہم وڈیروں کے خلاف ہیں
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ اگرکراچی کو سیریس نہ لیاگیا تو رابطہ کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے کراچی حیدرآباد میں الیکشن کمیشن کو استعمال کیا اور حلقہ بندیوں بیڑاغرق کردیا ہے۔پیپلز پارٹی نے کراچی،سندھ کے مختلف اضلاعیں اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ ہمارے مینڈیٹ کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔ 3ماہ گزرجانے کے باوجود ہم سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وہ کراچی کے مسائل پرتوجہ دیں۔۔ ہم نے۔تحریک انصاف کو بھی عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے چھوڑا تھا۔ شہر کی زمین پر 70 فیصد کنٹرول وفاق کے پاس ہے۔