فلسطینی متاثرین کیلئے پاکستان سے امدادی سامان اردن پہنچ گیا

 فلسطینی متاثرین کیلئے پاکستان سے امدادی سامان اردن پہنچ گیا
کیپشن:  فلسطینی متاثرین کیلئے پاکستان سے امدادی سامان اردن پہنچ گیا

ویب ڈیسک: فلسطینی متاثرین کیلئے پاکستان سے20ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی۔
 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ گزشتہ روز پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی۔
امدادی سامان میں سرجیکل طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اورحفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔
اُردن میں پاکستان کے سفیر اور اُردن کے چیف آف ائیرفورس نے امدادی سامان وصول کیا۔
یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کردیا جائے گا۔