قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں کی رقم دوگنا اضافہ

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں کی رقم دوگنا اضافہ

 ایک نیوز: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی تقریب میں ذکا اشرف نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کی۔ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہےہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے لانے کیلئے پی سی بی وویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ  شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔

ذکا اشرف کا کہنا ہےکہ ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔ قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے۔ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، یہ اپنا اور ملک کا نام مزید روشن کرکے اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔