سانحہ نوشکی،6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچادی گئیں

سانحہ نوشکی،6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچادی گئیں
کیپشن: سانحہ نوشکی،6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچادی گئیں

ایک نیوز:سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے 6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین پہنچ گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے سالم انٹرچینج سے لاشوں کو وصول کیا۔لاشیں پہنچنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔مقتولین تنزیل ناصر،محمدقاسم،محمد ابوبکر ،ساجد عمران،مزمل حسین اور مظہر اقبال کے تابوت لواحقین کے حوالے کردئیے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ  کاکہنا ہے کہ مقامی قبرستان میں مقتولین کی قبریں تیارکر لی گئی ہیں۔لاشوں کو ریسکیو 1122 اورپولیس کی نگرانی میں گھروں میں پہنچایا گیا ہے۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔