ایم ٹی وی ایوارڈز، ٹیلر سوئفٹ نے پھر میلہ لوٹ لیا

tylor swift
کیپشن: tylor swift
سورس: google

 ایک نیوز : امریکا میں ایم ٹی وی ایوارڈزکا رنگا رنگ میلہ سجا، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 9ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔

میوزک کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ایم ٹی وی ایوارڈز کے میلے کا اہتمام کیا گیا، حسین رنگین شام ٹیلر سوئفٹ کے نام رہی، خوبصورت گلوکارہ نے ویڈیو آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر، بیسٹ پاپ، بیسٹ ڈائریکشن، بہترین ڈائریکشن، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین بصری اثرات سمیت 9 ایوارڈز اینٹی ہیرو کیلئے حاصل کیے۔

گزشتہ سال امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر سب سے ذیادہ سنے جانے والے دس گانے رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی موسیقار بن گئیں تھیں۔

بل بورڈ ہاٹ 100 میوزک انڈسٹری کا معیاری ریکارڈ چارٹ ہے، جو بل بورڈ میگزین کے ذریعہ ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ چارٹ کی درجہ بندی امریکہ میں فروخت، ریڈیو پلے، اور آن لائن سٹریمنگ پر مبنی ہے۔

 
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 10 میں سے 10 سکور کرکے اپنے میوزک البم مڈ نائٹس کے ٹریکس کے ساتھ، بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر ٹاپ 10 سلاٹس رکھنے والی تاریخ کی پہلی فنکار ہ بن گئیں۔