روہت شرماتیز ترین10ہزاررنزبنانےوالےدوسرےکھلاڑی بن گئے

روہت شرماتیز ترین10ہزاررنزبنانےوالےدوسرےکھلاڑی بن گئے
کیپشن: Rohit Sharmatiz became the second player to score 10,000 runs

ایک نیوز: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق منگل کو کولمبو میں سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی241 ویں اننگز میں10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ میچ کے دوران انہوں نے48 گیندوں پر53 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما اس سنگ میل سے صرف22 رنز دور تھے۔ انہوں نے اتوار کو اسی میدان میں پاکستان کے خلاف بھی نصف سنچری بنائی تھی۔
روہت شرما صرف241 اننگز میں تیز ترین10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10،000 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے259 اننگز میں10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔
ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والوں میں پہلی چار پوزیشن پر بھارتی کرکٹرز ہی براجمان ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ موجود ہیں جنہوں266 اننگز میں10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔