کراچی:پولیس میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری

کراچی:پولیس میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے
کیپشن: Karachi: Large-scale appointments and transfers in the police

ایک نیوز:کراچی میں بڑےپیمانےپرایس ایچ اوز اوردیگر پولیس افسران کےتقرر و تبادلے کردیےگئے،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق مختلف تھانوں میں طویل عرصے سے تعینات پولیس افسران کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا کر دوسرے ڈسٹرکٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پر موجودہ سیٹ اپ میں جن پولیس افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جانا ہے انہیں ان کے متعلقہ ڈسٹرکٹ بھیج دیا گیا ہے۔
کراچی کے بیشتر تھانوں سے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹایا بھی جا رہا ہے۔
تقرریوں اور تبادلوں کی فہرست کے ساتھ ڈی آئی جی ایڈمن کراچی پولیس عمران یعقوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔