منڈی بہاوالدین:حاملہ خاتون نےبس میں بچےکوجنم دیدیا

منڈی بہاوالدین:حاملہ خاتون نےبس میں بچےجنم دیدیا
کیپشن: Mandi Bahauddin: A pregnant woman gave birth in a bus

ایک نیوز:منڈی بہاوالدین میں حاملہ خاتون نےمسافربس میں بچےکوجنم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق منڈی بہاوالدین میں خاتون نے مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا،مسافر بس ملتان سے جہلم جارہی تھی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے زچہ بچہ کو سٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں دونوں کی حالت خطرےسےباہربتائی جارہی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق زچہ بچہ دونوں صحت مندہیں،اہل خانہ خوشی سے نڈھال ہے۔خاتون جھنگ کی رہائشی تھی اورجہلم اپنےمیکےجارہی تھی،حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک بس میں خراب ہوگئی جس پربس میں موجودخواتین نےاپنی مدد آپ کے تحت ہی بچے کی ڈلیوری کرادی۔