کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی،بلاول بھٹو

کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی،بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto will rule from Karachi to Kashmore

ایک نیوز :چیئرمین پیپلزپارٹی ووزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کے مشکور ہیں۔کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی ووزیرخارجہ بلاول بھٹو  کاکراچی میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ  سندھ کے بلدیاتی انتخابات تاریخی تھے۔ سندھ حکومت نے ملک میں سیاسی تقسیم کو رد کردیا۔ملک بھر میں نفرت و تقسیم کی سیاست ختم کردیں گے۔سندھ ایک تھا ایک ہے اور ایک ہی رہے گ۔ پیپلزپارٹی الیکشن سے ڈرتی نہیں۔الیکشن کیلئے تیار ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے الیکشن جیتے گی۔ہم کراچی صرف ٹریلر دکھایا ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی میں پی ٹی آئی کا صفایا کردیا۔ پورے ملک سے ان سیاسی دہشت گردوں کو فارغ کریں گے۔پیپلزپارٹی نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ہم نے بانی متحدہ کی سیاست کو منہ دیاعمران کیا چیز ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتی ہے۔ جو ظلم پی پی کے جیا لوں نے دیکھا وہ کسی نے نہیں دیکھا،۔قائدین کی شہادتوں کے باوجود ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر ہم نے ریاست کو نقصان نہیں پہنچایا۔یپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی اور آج بھی ہے۔