اہم کھلاڑی سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

اہم کھلاڑی سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

ایک نیوز: پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ۔ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔

 شاہین آفریدی نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ شاہین آفریدی نے گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف شاہین کی گیند بازی کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر کو آرام دیا جائے کیونکہ رواں برس ایشیا کپ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ہے جس میں شاہین کی موجودگی لازمی ہے۔