66 ہزار 847 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں پہنچ گئے

66 ہزار 847 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں پہنچ گئے
کیپشن: 66 thousand 847 Pakistani Haj pilgrims reached Saudi Arabia

ایک نیوز : ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ 66 ہزار 847 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 58 ہزار سرکاری حج سکیم جبکہ 8 ہزار 8 سو پرائیویٹ عازمین حج سعودی عرب میں موجود ہیں، آج 10 حج پروازوں سے مزید 3 ہزار 44 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے، سرکاری و نجی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کیلئے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا، 304 پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کاکہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال، 9 ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حرم گائیڈز، کال سینٹر، مدینہ روانگی، اکاؤنٹس، وہیل چیئرز کے شعبہ جات بھی مصروف عمل ہیں، 126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل، 13شکایات کا ازالہ، 4 کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ 25 ہزار عازمین حج کی مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی، حرم گائیڈز نے 51 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو درست راستہ کی سمت رہنمائی کی، عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر سعودی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔