لاہور ہائیکورٹ : حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج

 لاہور ہائیکورٹ : حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ : حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی ،عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق درخواست  گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے 1100ووٹوں سے شکست دی گئی ہے،فارم 45کے مطابق جیت چکا ہوں،فارم 47میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔