بونیرمیں شہید لانس حوالدار،لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا 

بونیرمیں شہید لانس حوالدار،لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا 
کیپشن: بونیرمیں شہید لانس حوالدار،لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا 

ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں شہید شہید لانس حوالدار،لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران  بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود شہید  اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید   کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان, مقامی لوگوں  اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔