عید پرلاہورحادثات میں سرفہرست رہا،32افراد جاں بحق

عید پرلاہورحادثات میں سرفہرست رہا،32افراد جاں بحق
کیپشن: عید پرلاہورحادثات میں سرفہرست رہا،32افراد جاں بحق

ایک نیوز:عید کے تین دنوں میں لاہور ٹریفک حادثات میں سرفہرست رہا ،32افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر  کاکہنا ہے کہ عید کے 3 دنوں میں لاہور اور گردونواح  میں 6294 حادثات رپورٹ ہوئے۔ موٹر بائیک کے 6031، رکشے کے304اورکار کے704 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔ 5609 مرد 1735 خواتین گزشتہ 3 دنوں میں ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئیں۔ سب سے زیادہ 1082 ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت میں ہوئے۔ 3478 شدید زخمیوں کو ہاسپٹل اور 3834 لوگوں کو موقع پہ فرسٹ ایڈ دی گئی۔

ترجمان ریسکیو کاکہنا تھاکہ  1082 ایکسیڈنٹ لاہور میں، 405 فیصل آباد، 382 ملتان اور 347 گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے۔