گورنر ہاؤس،صادق پبلک سکول کے سالانہ بجٹ کی منظوری

 گورنر ہاؤس،صادق پبلک سکول کے سالانہ بجٹ کی منظوری
کیپشن: Approval of annual budget of Governor House, Sadiq Public School

ایک نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں صادق پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس میں  سالانہ بجٹ 2023-24 کی منظوری دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں 5 سالہ فنانشل پلان بھی منظور کیا گیا۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کاکہنا تھاکہ صادق پبلک سکول روشن روایات کا امین ہے۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ مختلف شعبوں میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ کہ صادق پبلک سکول کے پرنسپل ڈیوڈ ڈاوڈلز (David Dowdles) ادارے میں مذید بہتریاں لیکر آئیں گے ۔

گورنر پنجاب نے فیسوں میں 20 فیصد سے زائد مجوزہ اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ۔

محمد بلیغ الرحمان کاکہنا تھاکہ ملک کے معاشی مسائل کی وجہ سے لوگ مالی مسائل کا شکار ہیں۔ فیسوں میں اضافے سے کئی طلبا متاثر ہو سکتے ہیں اور ادارے میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ مستحق طلباوطالبات کے لیے مالی امداد اور سکالرشپس کے لیے سکول کے ریونیو سے 05 فیصد مختص کیا جائے  ۔طلبا کی رہنمائی کے لیے کیریئر کونسلنگ سینٹرز قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ادارے کے سابق طلبا (Alumni) سے منظم روابط مضبوط بنائے جائیں۔ اساتذہ طلبا کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

گورنرپنجاب کاکہنا تھاکہ   دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو قرآن کی تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ ہوسٹلز اور بلڈنگز کی موجودہ حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔