ایک نیوز: لاہور میں سالانہ ترقیاتی کاموں کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے، سابقہ ن لیگی ایم پی ایز کو نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی حلقوں میں موجود سابقہ ن لیگی ایم پی ایز کو نواز دیا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی میں دس ارب 45کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز لگائے جائیں گے جس میں سڑکوں ، گلیوں ، سیوریج کی مرمت و بحالی و تزین و ارائش کی جائے گی ۔
لاہور کی279 سکیموں کی اجازت دے دی گئی ،ضلعی انتظامیہ نے سمری فنڈز منظوری کے لئے الیکشن کمیشن اور فنانس کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ ترقیاتی کاموں کی منظوری الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہو گی ۔پی پی 146 میں سابقہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی 33سکیموں کے لئے 70کروڑ 50لاکھ کی منظوری دی گئی ہے،پی پی 169میں اختر بادشاہ (حلقہ مریم نواز ) کو 2 ارب کی 10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 144میں سمیع اللہ چوہدری کو 20 کروڑ کی 4 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،پی پی 145میں غزالی سلیم بٹ کو 10کروڑ کی 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔
پی پی 147میں مجتبی شجاع الرحمان کو 86کروڑ کی 37ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،پی پی 148میں چوہدری شہباز کو 20کروڑ کی 12 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 149میں میاں مرغوب احمد کو 20کروڑ کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 150میں کو 1ارب 36 کروڑ 7 لاکھ کی 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 151میں باقر حسین کو 20کروڑ کی 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 152 میں رانا مشہود کو 10کروڑ کی 2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 153 میں خواجہ عمران نذیر کو 1ارب 1 کروڑ کی 24 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ۔پی پی 154 میں چوہدری اختر علی کو 20 کروڑ کی 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ پی پی 155میں ملک وحید کو 10 کروڑ کی 2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 156 میں حاجی وحید کو 20 کروڑ کی 10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، پی پی 157 میں خواجہ سیلمان رفیق کو 20کروڑ کی 9 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 158 میں رانا احسن شرافت کو 19کروڑ کی 11 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،پی پی 159 میں حافظ نعمان کو 20 کروڑ کی 15 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی 160میں سید توصیف شاہ کو 10 کروڑ کی 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، پی پی 161 میں ملک فیصل کھوکھر کو 20کروڑ کی 4 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی 162 میں یسین عامر سوہل کو 20 کروڑ کی 7 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 163 میں میاں نصیر احمد کو 20کروڑ کی 7ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پی پی 164 میں سہیل شوکت بٹ کو 10کروڑ کی 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی 165 میں ملک سیف کھوکھر کو 20کروڑ کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی،پی پی 166میں رمضان صدیق کو 18 کروڑ 20 لاکھ کی 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 167میں نذیر احمد چوہان کو 10کروڑ کی 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی پی 170میں عمران جاوید کو 20 کروڑ کی 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی 171 میں رانا طارق کو 20 کروڑ کی 10ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، پی پی 172میں مرزا جاوید کو 20 کروڑ کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی 173میں ملک عرفان سیفی کو 20کروڑ کی 4 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔