عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے: شہباز شریف

عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے: شہباز شریف
کیپشن: Facilitation is being done for Imran Khan: Shahbaz Sharif

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل جو سپریم کورٹ میں ہوا وہ پوری قوم نے دیکھا، عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا ہےعدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ایک ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ سپریم کورٹ بلایا گیا، عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جناح ہاؤس، سرکاری اور عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔