سٹیٹ بنک کے مس پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سٹیٹ بنک کے مس پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Video showing misprinted Rs1000 currency notes goes viral

ایک نیوز :اسٹیٹ بنک نے نیشنل بنک کو ایک طرف سے مس پرنٹنگ والے نوٹ بھیج دیئے ۔

تفصیلات کےمطابق  اسٹیٹ بینک نے نیشنل بنک کو مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیئے۔ نوٹوں کے ایک سائیڈ سے پرنٹنگ تھی  دوسری طرف کچھ بھی نہیں چھپا تھا ۔ نوٹوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو نیشنل بینک مینیجر چکرا گیا۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئےنوٹوں میں ایک سائیڈپرپرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔بینک مینجر کا کہنا ہے کہ آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں ایک صارف کے انکشاف پر یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ ایک سائیڈپرپرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔

بینک مینجر کا کہنا تھا کہ صارف کی شکایت کے بعد نوٹوں کے مزید بنڈلز کو چیک کیا تو کرنسی نوٹ کی ایک سائیڈ بغیر پرنٹنگ کے ہے۔ بینک مینیجر نے مذید کہا کہ ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئی معلوم نہیں ہے۔ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں کہ مس پرنٹنگ کا معلوم نہیں ہوا۔ 

ترجمان نیشنل بینک کا مذید کہنا تھا کہ ویڈیو کے حوالے سے نوٹوں کی شکایت اور ویڈیو آپریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شئیر کریں گے۔دوسری جانب ترجمان سٹیٹ بنک نے بیان جاری کیا ہے کہ شہری گھبرائیں نہیں،مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں۔