وزیراعلیٰ مریم نوازکی جوہرٹاؤن ماڈل بازار آمد،سٹالزکامعائنہ کیا

وزیراعلیٰ مریم نوازکی جوہرٹاؤن ماڈل بازار آمد،سٹالزکامعائنہ کیا
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نوازکی جوہرٹاؤن ماڈل بازار آمد،سٹالزکامعائنہ کیا

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کی آفس سے واپسی پر جوہر ٹاؤن ماڈل بازار آمد،خریداروں سے گفتگو،سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پھلوں اور سبزیوں کے نرخ چیک کئے،کریانہ سٹور اور پھلوں،سبزیوں کے سٹالز پرریٹ لسٹ چیک کی۔

وزیراعلی مریم نوا شریف نے رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

 وزیراعلی مریم نوا شریف نے خریدار خواتین سے پھلوں، سبزیوں اوردیگر اشیاء کے نرخ معلوم کئے،خواتین خریداروں نے پھلوں کے زیادہ نرخ کی شکایت کی۔

وزیراعلی مریم نوا شریف نے خریداری کے لئے آنے والی خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچیوں کو پیار کیا کیا بنا رہی ہیں؟

وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوال،رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے،خریدار خاتون کا جواب

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لئے ہی آئی ہوں۔

 ایک بزرگ خاتون نے چارٹ کے لئے کیلا،خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی۔

 وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نعرے لگائے۔چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر بھی ہمراہ تھے۔