استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی
کیپشن: استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

ویب ڈیسک :استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی کل 51 ٹکٹیں جاری کی ہیں آئی پی پی نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشتوں پر امیدواروں کھڑے نہیں کیے جہانگیر ترین این اے 149 اور این اے 155اور پی پی 227 سے انتخاب لڑیں گے عبدالعلیم خان این اے 117 اور پی پی 149 سے الیکشن لڑیں گے غلام سرور خان این اے 54 اور فردوس عاشق اعوان این اے 70 سے انتخاب میں حصہ لیں گی ۔رانا نذیر خان این اے 79 جبکہ گل اصغر خان این اے 88 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ہمایوں اختر خان این اے 97 فیصل آباد اور محمد ہاشم ڈوگر این اے 133 قصور سے الیکشن لڑیں گے نعمان لنگڑیال این اے 143 ساہیوال جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔