عام انتخابات:نوازشریف اور مریم نواز کے طوفانی دورے،ولولہ انگیزخطاب

عام انتخابات:نوازشریف اور مریم نواز کے طوفانی دورے،ولولہ انگیزخطاب
کیپشن: عام انتخابات:ن لیگ نےانتخابی جلسوں کےپروگرام کوحتمی شکل دیدی

ایک نیوز +ویب ڈیسک:آئندہ عام انتخابات اور ن لیگ کی انتخابی مہم کا معاملہ،پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد لیگی قیادت عوامی رنگ اپنانے کو تیار،نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ بدھ سے کرینگے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں گہماگہمی اور سیاسی میدان میں ہلچل مچانے کے لیے متحرک  ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ بدھ سے کرینگے،نواز شریف اپنا پہلا انتخابی جلسہ 17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آغاز کریں گے۔نواز شریف ملک بھر میں 60 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے،نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب 60 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے،مسلم لیگ ن نے اپنے قائد کے جلسوں کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی،نواز شریف انتخابی جلسوں میں جارحانہ انداز اپنائیں گے،نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی عوامی اجتماعات میں جارحانہ رویہ ہی اختیار کریں گی،پارٹی صدر شہباز شریف عوامی جلسوں سے مصالحانہ اور عوامی منصوبوں کے حوالے سے خطاب کریں گے،مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف15جنوری کو اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی،مریم نواز شریف19جنوری کوخانیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گی،مریم نواز شریف23جنوری کومری میں جلسہ سے خطاب کریں گی،مریم نواز شریف25جنوری کوپشاور اور حویلیاں میں جلسہ سے خطاب کریں گی،میاں نواز شریف20جنوری کولیہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے،میاں نواز شریف22جنوری کومانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف24جنوری کوننکانہ صاحب میں جلسہ سے خطاب کریں گے،میاں نواز شریف26جنوری کووہاڑی میں جلسہ سے خطاب کریں گے،میاں نواز شریف28جنوری کوکراچی میں جلسہ سے خطاب کریں گے،میاں نواز شریف30جنوری کوبہاولپورمیں جلسہ سے خطاب کریں گے۔