پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چودھری عدنان قتل 

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چودھری عدنان قتل 
کیپشن: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چودھری عدنان قتل 

 ویب ڈیسک:راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری عدنان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ  چودھری  عدنان کی گاڑی پر فائرنگ راولپنڈی کینٹ میں پولیس لائنز کے دفتر کے عین سامنے کی گئی۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ اس وقت کی جب چو دھری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رُکی ہوئی تھی۔فائرنگ سےچہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ واقعے میں ان کے ڈرائیور زاہد حفیظ زخمی بھی ہوئے۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی جبکہ زخمی ڈرائیور کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سول لائنز کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔