شاہین، شاداب خان کے بعد بابراعظم کی شادی کیلئے مہم چل پڑی

شاہین، شاداب خان کے بعد بابراعظم کی شادی کیلئے مہم چل پڑی

ایک نیوز: شاہین آفریدی ، شاداب خان ، شان مسعود کے بعد بابراعظم کی شادی ، سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹر بھی میدان میں آگئے، شاداب خان اور حسن علی نے بابر اعظم سے جلدی شادی کرنے کی درخواست کردی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بابر اعظم کی علیم ڈار کی بھانجی کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم سے جلدی شادی کرنے کا مطالبہ بھی بڑھ گیا ، اب اس فہرست میں کرکٹر بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈ  شاداب خان کاکہناتھا کہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی جیتنا بڑا چیلنج ہے،تمام ٹیموں کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ایونٹ کا بے تابی سے انتظار ہے ۔ان کاکہناتھا کہ فٹنس مسائل کھیل کا حصہ، انجریز سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں ،شاداب خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بابراعظم کوجلد شادی کرلینی چاہئے ۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو ویسے تو بہت سے تحفے مل گئے ہیں لیکن اگر اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی تو یہ بھی شاداب خان کی شادی کا ایک تحفہ ہوگا۔ 

اس موقع پر ایک صحافی کی فرمائش پر حسن علی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی شادی کی درخواست کردی۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان سمیت بہت سے کھلاڑی پی ایس ایل سے نکل کر ہی آئے ہیں اور یہ نوجوانوں کیلئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس لیگ میں کھیلیں، اچھا پرفارم کریں اور سب کی توجہ حاصل کریں۔ 

حسن علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے اسلام آباد کا اسکواڈ کافی بیلنس ہے، ہر شعبے میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

ایک سوال پر حسن علی کا کہنا تھا کہ شاداب خان نے بطور کپتان کافی اچھا کھیل پیش کیا ہے اور خود کو ایک اچھا کپتان منوایا ہے، اگر مستقبل میں پاکستان کی قیادت کا موقع ملا تو بھی شاداب جان لگاکر قیادت کریں گے۔

کراچی میں پی ایس ایل 8 کے ایکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ اس لیگ نے ان کے کیرئیر میں بہت ایم کردار ادا کیا ہے، آٹھ سال قبل اس لیگ میں ایمرجنگ پلیئر کے طور پر منتخب ہوئے تھے اور آج پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دنیا بھر کے ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سب سے اہم یہ تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کا ماحول مل گیا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی تو اس کا پریشر نہیں تھا۔

ایک سوال پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کیلئے بھی اچھا موقع ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس دیں اور ثابت کریں کہ حسن علی ابھی ختم نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا جشن منانے کا انداز وہی رکھیں گے کیونکہ برانڈز اپنا انداز کبھی نہیں بدلتے۔ حسن علی نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھی کام کررہے ہیں جہاں موقع ملا وہ اس شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

جب ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ فیلڈ پر شرارتیں کرتے ہیں جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے فوکس ہٹ جاتا ہے تو حسن علی نے کہا کہ انہیں کرکٹ کے سوا کوئی اور کام آتا نہیں تو کرکٹ سے فوکس کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ جس کو لگتا ہے کہ کرکٹ کو اہمیت نہیں دیتا وہ آکر دیکھ لیں کہ ٹریننگ کس طرح کرتا ہوں۔