مری میں سیاحوں کی حفاظت کیلئے حکومت کے بڑے اقدامات

سامان  کی خریداری کا عمل بھی  جاری ہے
کیپشن: سامان  کی خریداری کا عمل بھی  جاری ہے

 ایک نیوز نیوز: سانحہ مری کے بعدحکومت نے سیاحوں کو کسی  مشکل سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے مری میں مختلف مقامات پر برف  ہٹانے کیلئے 16 مشینیں پہنچائی جائیں گی اس کے علاوہ  13 مختلف مقامات پر امدادی کیمپ بھی قائم کردیے گئےہیں۔ سیاحوں کی مدد  کے لیے 210 سرکاری ملازمین ڈیوٹی پرمعمور کر دیے گئے ہیں. عملہ کے لیے وائرلس سیٹ اور دیگر  ضروری  سامان  کی خریداری کا عمل بھی  جاری ہے. برف ہٹانے کے لیے دس جیپ گاڑیاں بھی کرایے پر  حاصل کی جائیں گی۔  عملہ کے لیے برف کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے دستانے اور جیکٹس کی بھی خریداری کی جارہی ہے ۔ مری میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ کے تحت 1.11 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ 900 ملین روپے سڑکوں کی تعمیر کے لئے مختص کیے جائیں گے۔