طلباوطالبات کوبائیکس کی فراہمی کے پرواجیکٹ کا آغاز 

طلباوطالبات کوبائیکس کی فراہمی کے پرواجیکٹ کا آغاز 
کیپشن: طلباوطالبات کوبائیکس کی فراہمی کے پرواجیکٹ کا آغاز 

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کا طلبہ کیلئے عید گفٹ،طلباوطالبات کوبائیکس کی فراہمی کے پرواجیکٹ کا آغاز  کردیا۔

 صوبے بھر کے طلبا و طالبات کیلئے آسان اقساط پر "چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس" کے 20ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ  کیلئے رجسٹریشن  شروع ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ  بھی حکومت ادا کرے گی۔طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے  آسان ماہانہ اقساط  جمع کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ،بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائینگی۔ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔ بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے  بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی /گرایجویٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے ۔آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔

طلبہ  bikes.punjab.gov.pkپر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہداہت پر 19 ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائکس دی جائیگی۔