کراچی ،سکول نازیبا ویڈیو کیس،متاثرہ خواتین منظرعام پر آگئیں

کراچی ،سکول نازیبا ویڈیو کیس،متاثرہ خواتین منظرعام پر آگئیں
کیپشن: Karachi, Najiba school video case, affected women came to the scene

ایک نیوز:کراچی گلشن حدید اسکول نازیبا ویڈیو سکینڈل نے نیا موڑ لے لیا۔متاثرہ خواتین بھی منظرعام پر آ گئیں۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ خواتین عدالت میں ملزم کے روبروپیش ہو گئیں۔عدالت نے خواتین کو منگل کے روز  خواتین کو پولیس کے روبرو بیان درج کرانے کے بعد دوبارہ عدالت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی دو خواتین سمرا اور سونیا کو اسٹیل ٹاؤن تھانے لے جایا گیا۔۔دونوں متاثرہ خواتین نے پولیس کو ملزم عرفان میمن کے خلاف بیانات درج کرائے

 انویسٹیگیشن آفیسر اسٹیل ٹاون پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کو ملزم عرفان میمن نے نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔دونوں خواتین نے پولیس کو 161 کےتحت بیان دیا ہے کل عدالت میں 164 کا بیان ہوگا ۔