کراچی: مارکیٹ میں آتشزدگی،لاکھوں کامال جل کرخاکستر

کراچی: مارکیٹ میں آتشزدگی،لاکھوں کامال جل کرخاکستر
کیپشن: Karachi: Fire broke out in the market, millions of people were burnt to ashes

ایک نیوز:کراچی میں مارکیٹ میں آتشزدگی سےلاکھوں کامال جل کرخاکسترہوگیا،آگ لگنےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں زینب مارکیٹ میں لگنےوالی آگ کےنتیجے میں لاکھوں کامال جل کرخاکسترہوگیا،فائربریگیڈنےآگ پرقابوپالیا۔
فائربریگیڈحکام کےمطابق آگ لیدراورکپڑےکی دکانوں میں لگی تھی،آگ کی اطلاع ملتےہی فائربریگیڈکی 3گاڑیاں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےآگ پرقابوپایالیا۔
فائربریگیڈحکام کےمطابق تاحال آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔