زمان پارک توڑ پھوڑ کیس،صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈمنظور

زمان پارک توڑ پھوڑ کیس،صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈمنظور
کیپشن: Zaman Park vandalism case, physical remand of Sanam Javed approved

ایک نیوز :زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تشدد اور توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے صنم جاوید کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی  جج ارشد جاوید تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی ۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔

پولیس نے ملزمہ سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔

رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔