توحید ہردوئے کوکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ 

توحید ہردوئے کوکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ 
کیپشن: توحید ہردوئے کوکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ 

ایک نیوز(چودھری اشرف)بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار، میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد  کردیاگیا۔
بنگلہ دیش کے کھلاڑی توحید ہردوئےنے سلہٹ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی20کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی۔

 سری لنکا کیخلاف میچ میں توحید نے آؤٹ ہونے کے بعد واپس جاتے ہوئےسری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ جارحانہ اور نامناسب انداز میں مظاہرہ کیا تھا۔