سوشل میڈیا ایپ سے 13ہزار کا قرض7لاکھ بن گیا،نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی

سوشل میڈیا ایپ سے 13ہزار کا قرض 7بن گیا،نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی
کیپشن: سوشل میڈیا ایپ سے 13ہزار کا قرض 7بن گیا،نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی

ایک نیوز :سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے نوجوان نے 13 ہزار روپے قرض لیا جو سود لگتے لگتے 7 لاکھ روپے ہوگیا جس پر نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں صرف 13 ہزار روپے کا قرض دو بچوں کے باپ کی جان لے گیا۔راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 13 ہزار روپے قرض لیا، یہ رقم سود سمیت ادا نہ کرسکنے پر دوسری ایپ سے دوبارہ ادھار لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ ہوگیا۔
قرض خواہوں نے مبینہ طور پر مسعود کو دھمکیاں دیں، دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھند لگا کر خودکشی کرلی۔محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گی، بچوں کی فیسیں اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا، جو تھوڑے دن بعد سود لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، قرض اتارنے کے لیے دوسری ایپ سے مزید قرض لیا جو چند ہفتوں بعد سود لگنے سے 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
مسعود کی اہلیہ کے مطابق قرض ادائیگی کی تاخیر پر ایپ والے روزانہ کال کرکے دھمکاتے اور پولیس کاروائی سے ڈراتے تھے، جس سے تنگ آکرمیرے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ایسے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، ہمارے دو بچے ہیں جو باپ کی جدائی کے بعد بے آسرا ہوچکے ہیں۔
مسعود کے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی خودکشی کے بعد بھی قرض ایپ والے دھمکیاں دے رہے ہیں، خودکشی سے متعلق تھانہ ریس کورس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔