فیکٹ چیک:وزیراعظم سے سوال پوچھنے پر صحافی کو نوکری سے نکالنے کی خبر غلط نکلی

فیکٹ چیک:وزیراعظم سے سوال پوچھنے پر صحافی کو نوکری سے نکالنے کی خبر غلط نکلی
کیپشن: فیکٹ چیک:وزیراعظم سے سوال پوچھنے پر صحافی کو نوکری سے نکالنے کی خبر غلط نکلی

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف سے صحافیوں پر پابندی کے حوالے سے سوال پوچھنے پر صحافی اعظم چودھری کو نوکری سے نکالنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں وزیراطلاعات نے تمام حقائق سامنے رکھتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا اور کہاکہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ پا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی اعظم چو دھری وزیراعظم شہبازشریف سے سوال کررہے کہ ہیں کہ میرا سوال صحافی کمیونٹی کی طرف سے ہے ،ہم میڈیا پر جو پابندیاں فیس کررہے ہیں یہ میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے ایک بدترین دور ہے ،یہ پابندیاں کب اور کیسے ختم ہوں گی ؟جس پر وزیر اعظم شہبازشریف نے انہیں جواب دیا کہ میں کسی پابندی کے حق میں نہیں ہوں ،آپ کے اگر کچھ تحفظات ہیں تو وزیراطلاعات موجود ہیں پیمرا موجود ہے آپ کے تحفظات کو مکمل سنا جائے گا۔


اس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا کہ صحافی اعظم چودھری کو نوکری سے نکلوادیا گیا ۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ کیا جس میں مکمل حقائق انہوں نے پیش کئے ۔ان کا کہناتھا کہ اعظم چودھری کے حوالے سے فرائیڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ ریکارڈ کی درستگی کے لئے چند حقائق پیش خدمت ہیں۔ -1 یہ صحافی پی ٹی وی کا ملازم نہیں اور نہ ہی کبھی پی ٹی وی کا ملازم رہا ہے۔ -2 یہ پی ٹی وی کے لئے مسائل پر مبنی تجزیہ کاروں کے پول کا صرف ایک رکن ہے۔ اس پول سے اسے ہٹایا نہیں گیا اور نہ ہی انہیں چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ ان سے اس قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ 3۔ حکومت نے اس صحافی کے خیالات اور آراءسے آگاہ ہونے کے باوجود اسے پریس کانفرنس میں مدعو کیا۔ اگر حکومت اس کی آواز یا سوال کو دبانا چاہتی تو اسے مدعو نہ کیا جاتا اور اسے سوال پوچھنے کا موقع نہ دیا جاتا۔ -4 وزیراعظم نے اس صحافی کے سوال کا تفصیل سے جواب دیا۔ میں نے بھی ان کے سوال کا جواب دیا۔ وزیراعظم نے اس روز گورنر ہاؤس لاہور کے کمرے میں مختلف رپورٹرز کے سوالات کا جواب دینے میں کافی وقت گذارا۔ -5

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافی اعظم چودھری میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن ان کے پاس پی ٹی وی کا کوئی کنٹریکٹ نہیں، وہ پی ٹی وی کے ملازم نہیں تھے، میں نے اعظم چودھری کو سوال کرنے کا موقع دیا تھا اور اگر ہمیں اعتراض ہوتا تو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کو ہوا، پی ٹی وی پرحملہ کرنے والوں نے ریڈیو پاکستان کو جلایا، نااہل شخص کو نکالا تو سائفر لہرا کر کہا گیا امپورٹڈ حکومت آگئی اور آج وہی شخص سائفر کی تحقیقات روکنےکا کہہ رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا جب کہ وہی شخص توشہ خانہ کیس روکنے کی کوشش کر رہا ہے، البتہ نواز شریف نے روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں کو جواب دیئے، ہم نے عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی۔