پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جارحانہ انداز اپنانا چاہیے، مکی آرتھر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جارحانہ انداز اپنانا چاہیے، مکی آرتھر
کیپشن: Pakistan cricket team should adopt aggressive approach, Mickey Arthur

ایک نیوز :قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی ٹیم کو جدید طرز کی کرکٹ کی ضروریات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے، تاکہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کر سکیں۔

ومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر  کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پاکستان کے پاس وہ سب کچھ ہے، جو ایک ٹاپ ٹیم بننے کے لیے ضروری ہے، جس میں مداحوں کی تعداد بھی شامل ہے، جو ہر جگہ جا کر ان کی حمایت کرتے ہیں۔انہیں صرف کرکٹ کے نئے جارحانہ انداز کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے، جو انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کھیل رہے ہیں۔اس انداز کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بھی متعارف کرانے کی کوشش کریں گے، تاکہ کھلاڑی اس انداز سے پروان چڑھیں۔انہوں نے آج پاکستان ٹیم میں کئی سینئر کھلاڑیوں کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جب وہ سری لنکا کی کوچنگ کر رہے تھے تب بھی وہ ان سے رابطے میں تھے۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ٹیم میں بہتری لا سکیں گے تو وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرتے۔پاکستانی ٹیم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے چکر میں اچھا پرفارم کرنے کا ٹیلنٹ موجود ہے جہاں وہ دونوں سیزن میں ٹاپ فائیو میں جگہ نہیں بنا سکی۔