ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی کیلئےامیدواروں کا اعلان

ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی کیلئےامیدواروں کا اعلان
کیپشن: ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی کیلئےامیدواروں کا اعلان

ایک نیوز:متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کراچی  کی 22 میں سے 18 نشستوں پر ایم کیو ایم کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے، خالد مقبول صدیقی این اے 248 ، فاروق ستاراین اے 241 اور 244 سے جبکہ مصطفیٰ کمال 242 اور 247 سے امیدوار ہونگے، کراچی کے چار حلقوں پر ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024، ایم کیو ایم نے بھی کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے،قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 سے جاوید حنیف اور این اے 234 سے ابوبکر ایم کیو ایم کے امیدوار ہونگے،این اے 235 سے اقبال محسود اور این اے 236 سے حسان صابر اور این اے 237 سے روف صدیقی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔
این اے 238 سے صادق افتخار ،این اے 240 سے ارشد وہرہ اور این اے 241 سے فاروق ستار ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔این اے 242 سے مصطفی کمال، این اے 243 سے ہمایوں عثمان اور این اے 244 سے ڈاکٹرفاروق ستارکو ٹکٹ دیا گیا ہے۔این اے 245 سے حفیظ الدین، این اے 246 سے امین الحق اور این اے 247 سے مصطفی کمال پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
کراچی کی نشست این اے 248 سے خالد مقبول صدیقی ،این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی امیدوار ہوں گے،ایم کیو ایم کی جانب سے2024 کے عام انتخابات کیلئے لیاری سے کسی امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔