صدرعارف علوی نےمظاہر نقوی کااستعفیٰ منظور کر لیا

صدرعارف علوی نےمظاہر نقوی کااستعفیٰ منظور کر لیا
کیپشن: صدرعارف علوی نےمظاہر نقوی کااستعفیٰ منظور کر لیا

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے جسٹس مظہر علی اکبر نقوی کا استعفی منظور کر لیا,استعفی کی منظوری کے بعد سے مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے.

صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنے عہدہ سے استعفی تحریری طور پر صدر کو بھجوایا تھا.استعفیٰ کے باعث مظاہر علی اکبر نقوی جج کی مراعات کے حقدار رہیں گے.

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر تھی اور ان کے خلاف آج 11 جنوری کو سماعت ہونا تھی۔